لاکہ موسی کی خبریں 23.06.2013

لالہ موسیٰ (رپورٹ:انور انصاری+محمد بلال احمد بٹ) کھاریاں کے محلہ بابا للطیف شاہ میں لرزہ خیز واردات جس میں باپ نے اپنے کمسن دو بیٹوں کو چھریاں مار کر ذبح کیا اسکے بارے میں چند انکشافات کا پتہ چلا ہے اس کے بعض قریبی عزیز رشتہ داروں اور محلہ داروں نے بتایا ہے کہ ملزم ندیم صادق کا والد دو ماہ قبل انتقال کر چکا ہے ملزم نے جو بے روزگاری کا ڈرامہ رچا کر انتہائی سفاکی سے اپنے لخت جگر دو بیٹوں قاسم اورنخیل پر چھریاں چلائیں اور انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تیسرے بیٹے سات ماہ کے رضا کو بھی زخمی کیا مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گیا اس کی بیوی مریم ہاشمی کو جب ہوش آیا تو اس نے شور مچایا اور لوگوں کو اکٹھا کیا اور پولیس کو واقع کی اطلاع دی ملزم ندیم صادق تعلیم یافتہ اور پرائیویٹ سکول میں پڑھاتا تھا ملزم نے مبینہ طور پر مریم ہاشمی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اور اس شادی سے اس کی والدہ اور گھر والے راضی نہیں تھے اور ملزم کو اس کی والدہ کی جانب سے مبینہ طور پر شدید دبائو تھا کہ تم اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ دو،ملزم کی دو بہنیں یورپ میں مقیم ہیں اور وہ انہیں معقول مالی امداد دیتی تھیں،اس کے علاوہ ملزم کی بیوی مریم ہاشمی جو جہلم کی رہائشی ہے اس کا خاندان بھائی بھی یورپ میں مقیم ہیں، اور ملزم کے سسرال امیر دولت مند ہیں وہ بھی اسے مالی طور پر سپورٹ کرتے تھے اس لئے ملزم ندیم صادق کے بارے یہ کہنا کہ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا درست نہیں ملزم کی بیوی مریم ہاشمی کو اس کے والدین جہلم لے گئے تھے اور وہ اب کبھی کھاریاں نہیں آئیں گے،ملزم چونکہ خودکشی کی کوشش میں زخمی ہو کر ہسپتال میں زیر علاج ہے پولیس کے مطابق ملزم کے ہوش میں آنے پر ہی حقائق کا پتہ چل سکے گا تاہم اس وقوعہ کے بارے تمام حقائق کے بارے عوام کو آگاہی ملنی چاہیے اور ملزم کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا اور اسے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹبی لوہاراں اور صابر کوٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹبی لوہاراں کی ٹیم نے صابر کوٹ کی ٹیم کو شکست دے دی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) لالہ موسیٰ کے نواحی موضع ٹبی لوہاراں میں بابا حافظ برخوردار کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میںٹبی لوہاراں اور صابر کوٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹبی لوہاراں کی ٹیم نے صابر کوٹ کی ٹیم کو شکست دے دی۔ بڑی تعداد میں شائقین نے میچ کو دیکھا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹبی لوہاراں کے منشی سلیمان جاوید (نوشاہی)کے زیر اہتمام میچ کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ کے میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ تھے۔جب ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ گرائونڈ میں پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں سے ان کا تعارف بھی کروایا گیا۔