لالہ موسی کی خبریں 14.05.2013

نو منتخب ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ کو حلقہ سے کامیابی پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا
لالہ موسیٰ: (محمد بلال احمد بٹ ) نو منتخب ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ کو حلقہ سے کامیابی پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا مبارکباد دینے والوں میں چوہدری زمان ممبر ، امتیاز ڈار ، بابا شریف نندووال سید آصف علی شاہ ، چوہدری رحمت خاں ، چوہدری ولایت خاں ، صوفی اکرم ، چوہدری شاہد اقبال ، مولوی الیاس گجر ، چوہدری رزاق گجر ، چوہدری تنویر ، چوہدری محمد اعظم ، چوہدری جاوید اختر، سید رضوان شاہ ، سید عظمت شاہ ، سید رحمت شاہ و دیگر سینکڑوں افراد نے مبارکباد پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ کے عوام کی محبتیں اور انکا اعتماد ہمارے اوپر قرض ہے ،چوہدری محمد اشرف دیونہ
لالہ موسی : (محمد بلال احمد بٹ) نو منتخب ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ کے عوام کی محبتیں اور انکا اعتماد ہمارے اوپر قرض ہے ہم حلقہ کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں حلقہ پی پی 112سے کامیابی دلائی انشاء اللہ ہم عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے انشاء اللہ حلقہ پی پی 112میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے شیر کی فتح در حقیقت پاکستانی عوام ، ترقی و خوشحالی کی فتح ہے میں نہیں میرے حلقے کی تمام عوام ایم پی اے ہے اور اس ایم پی اے شپ کو عوام چلائیں گے میں اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ہم زبانی وعدے نہیں عملی کام کرنے کے عادی ہے عوام کیلئے وہ کچھ کرینگے جو ماضی میں کسی نے نہ کیا ہوگا اور وقت ثابت کرے گا کہ چوہدری اشرف دیونہ سے عوام کتنا پیار کرتے ہیں حلقہ کی عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اب وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئینگے اور ہر قسم کے پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ہماری کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت بنتے ہی تمام رکے ترقیاتی کام جلد مکمل کروائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے وفد کی میاں افضل حیات ،چوہدری ناصر احمد چھپر،چوہدری شرافت حسین و دیگر سے ملاقاتیں
لالہ موسی: (محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے وفد جس میں پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنمانوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ،مہر امتیاز،چوہدری محمد امتیاز ،سید حسن رضا شاہ گیلانی،سہیل نواز خان ،غلام عباس بھٹہ اور دیگر نے تحریک انصاف کے مختلف راہنمائوں سے جن میں میاں محمد افضل حیات آف کولیاں شاہ حسین ، چوہدری ناصر احمد چھپر آف کھاریاں،چوہدری شرافت حسین آف سیکریالی ،چوہدری محمد الیاس اور راجہ نعیم نواز آف سرائے عالمگیر سے ملاقاتیں کیں اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہا کہ اتنی مشکلات کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے مختلف علاقوں میں مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو بڑا ٹف ٹائم دیا اور بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کر کے ثابت کیا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے دلوں میں گھر کر چکی ہے اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں مزید مقبولیت حاصل کرے گی ۔انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ ہمیں دیا اور ہم انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔