ڈنگہ کی خبریں 14.05.2013

ڈنگہ :چوہدری جعفر اقبال نے ڈنگہ پہنچنے پر نومنتخب ایم پی اے حلقہ پی پی112چوہدری محمد اشرف دیونہ اور چوہدری افضال دیونہ اور ان کے ساتھیوں کا والہانہ اور تاریخ ساز استقبال
ڈنگہ: (محمد بلال احمد بٹ)شہر اور علاقہ کی تاریخ میں نئے اور انوکھے باب کا قیام ڈنگہ شہر سے تعلق رکھنے والے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کا ڈنگہ میں اپنے محسن و مربی ایم پی اے112چوہدری محمد اشرف دیونہ اور چوہدری افضال دیونہ اور ان کے ساتھیوں کا والہانہ اور تاریخ ساز استقبال کیاچوہدری جعفر اقبال ایم این اے نے اپنے والد محترم چوہدری محمد اسلم انکل حاجی میاں خان،چوہدری مہدی خان،طارق رحیم قریشی،لیاقت قریشی،چوہدری ظفراقبال بابکا،ملک نوید احمد اعوان،مرزا محمد مشتاق،اصغر قریشی،خان اصغر،ڈاکٹر علی احمد طاہرسمیت ہزاروں افراد نے نومنتخب ایم پی اے حلقہ پی پی112چوہدری محمد اشرف دیونہ ،چوہدری محمد افضال دیونہ کا ڈھلیان چوک میں والہانہ پرتپاک اور تاریخ ساز استقبال کیا اور انہیں بہت بڑے جلوس اور ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں نے بھنگڑا ڈانس کے ہمراہ ڈیرہ چوہدری جعفر اقبال پرلایا گیا اس موقع پرانہیں پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا گیا،ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں محمد نواز شریف کے جانثار ساتھی معتمد خاص نومنتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اپنے قافلہ کے ہمراہ فوارہ چوک پہنچے تو ہزاروں افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میاں محمد نواز شریف کے جانثار ساتھی معتمد خاص نومنتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اپنے قافلہ کے ہمراہ فوارہ چوک پہنچے تو ہزاروں افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیاانہیں پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا،ان پر منوں پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں،جگہ جگہ آتش بازی کا مظاہرہ،منتخب ہونے کے بعد پہلی بار پارٹی نغموں ترانوں اور چوہدری جعفر اقبال زندہ باد کے نعروں سے شہر کی فضائیں گونج اٹھیں،انکی آمد پر شہری اپنے ایم این اے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے کئی گھنٹے سڑک پر کھڑے رہے خواتین نے دکانوں کی چھتوں پر ان پر گل پاشی کی نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہیشیر دل لیڈر میاں محمد نواز شریف کے شیر دل بہادر نڈر،وفا جرات حوصلہ کے پیکر حلقہ این اے106کے نومنتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کی سرزمین ڈنگہ پر فقید المثال اورتاریخ ساز استقبال شہر اور علاقہ سے ان کے بھر پور استقبال کیلئے ایک عالم امڈ آیا ڈیرہ چوہدری جعفر اقبال پر جشن اور میلہ کا سماں رہانومنتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کا کھاریاں سے لالہ موسیٰ جوڑا کرنانہ گھرکو ،کولیاں لال قلعہ چوک فوارہ چوک میں پرتپاک استقبال کیا گیا، ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جس سے شہر کی سڑکیں گلاب کے پھولوں سے سرخ ہو گئیں ہزاروں گاڑیوں موٹر سائیکلوں پر نوجوانوں نے اور شہریوں نے فوارہ چوک میں
بڑے بڑے قافلوں نے ان کا جوش و خروش سے استقبال کیا،منٹوں کا سفر کئی گھنٹوں پر محیط ہو گیا،فوارہ چوک ،مرزا محمد مشتاق اور میلاد چوک ڈنگہ میں صدر انجمن تاجران حاجی شاہد محمود بٹ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں چوہدری عبدالقیوم،عارف ڈار،سہیل اشتیاق بٹ،ڈاکٹر پرویز،بابا اسحاق،شبیر بٹ،ملک اختر بٹ سمیت دیگر افراد کے ہمراہ چوہدری جعفر اقبال ،چوہدری شہریار اسلم ،عارف ڈار،لیاقت قریشی،طارق قریشی،میاں افضل،چوہدری بابر،میاں افضل حیات کا پرتپاک استقبال کیا بعد ازاں مغل برادری کی سرکردہ شخصیات ٹھیکیدا شوکت علی مغل،مرزا نعیم ،ریاض حسین،عبدالستار شاہین،حکیم محمد افضل قادری،بائو افضل،صوفی خادل اقبال عطاری کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے چوہدی جعفر اقبال کا پرتپاک استقبال کیا،میلاد چوک میں ملک نوید احمد اعوان،چوک گلزار شہید میں عمران بھٹی،اصغر قریشی نے زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور چوہدری جعفر اقبال کو ایک بڑے جلوس میں دیرہ چوہدری جعفر اقبال پر لایا گیا۔