لالہ موسی کی خبریں 19.06.2013

لالہ موسی (محمد بلال احمد بٹ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، سابق گورنر بلتستان چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے پانچوں بجٹ عوام کو ریلیف دینے والے بنائے موجودہ حکومت کا بجٹ پیسے اکٹھے کرنے کیلئے ہے موجودہ بجٹ حکومتی دعوئوں کے برعکس صرف اور صرف ساہوکاروں اور مہاجنوںکا بجٹ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت تیس سالہ پرانا نظام لانا چاہتی ہے کھانے پینے کی اشیا سے لے کر تعلیم تک ہر چیز پر ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے کتابوں کاپیوں پر جی ٹیکس لگا دیا گیا کیٹی ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے ارا سے یہ بات واضح ہو گئی کہ حکومت اپنے پیاروں کو نوازنا چاہتا ہے،میاں نواز شریف اور انکی جماعت الیکشن مہم کے دوران عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کرتی رہی جو اس سارے بجٹ میں کہیں نظر نہیں آیا بجٹ میں گاڑیاں سستی اور سائیکل مہنگی کر دی گئی، پنجاب حکومت لالہ موسی شہر کے سیوریج کے پیسے ریلیز کریں تاکہ آنے والے برسات کے دنوں سے پہلے سیوریج کانظام مکمل ہو سکے اور لالہ موسی جوہڑ بننے کیلئے بچ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید نور الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ہم انشا اللہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ) سابق آزاد امیدوار حلقہ این اے 106 سید نور الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ہم انشا اللہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، حلقہ بھر سے اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے باقاعدہ اپنے نمائندگان کو انتخابات میں اتاریں گے، اس سلسلہ میں باقاعدہ الیکشن سیل قائم کیا جائے گا جو حلقہ بھر سے امیدواروں کا انتخاب کرے گا اور مختلف گروپس کے ہر امیدوار کے مقابلے میں اپنے موثر امیدواروں کو سامنے لایا جائے گا اور جہاں مناسب سمجھا تو اپنے ساتھیوں کو اعتماد میں لے کر نسبتا قابل قبول امیدواروں کی حمایت بھی کر سکتے ہیں، انتخابات میں شرکت کیل بنیادی ورک مکمل کر لیا اور انشا اللہ بہت جلد حلقہ کا دورہ کر کے حتمی اعلان کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ غلط فہمی کے شکار ہیں انشا اللہ بلدیاتی انتخابات میں ان کا زعم خاک میں ملا دیں گے ان کو انکی اوقات یاد آجائے گی کہ ہمارے ساتھ بدعہدی کر کے ان کی کیا حیثیت رہ گئی ہے اور ایسے لوگوں کا بھر پور مقابلہ کر کے شکست سے دوچار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شب برات کی آمد آمد،لالہ موسی شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں گلی محلوں میں ماچس پٹاخے اور دیگر آتش بازی کا سامان کی فروخت عروج پر
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ) شب برات کی آمد آمد،لالہ موسی شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں گلی محلوں میں ماچس پٹاخے اور دیگر آتش بازی کا سامان کی فروخت عروج پراور گلی محلوں میں چھوٹے بچے ماچس پٹاخے گزرتے ہوئے پیدل لوگوں کے پائوں میں چلاتے ہیں اور ہر گلی محلے میں ٹھاہ ٹھو کی آوازیں گونج رہی ہیں اور شہر کے بعض دکانداروں نے ماہ شعبان کے موقع پر آتش بازی کا سامان اسٹاک کرنا شروع کر دیا ہے اہلیان شہر کے لوگوں نے متعلقہ تھانوں کے انچارج فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کے سامان کی روک تھام کے لئے بہتر اقدام کریں، اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں،اور ان کے قبض سے آتش بازی کا سامان برآمد کر کے تھانہ میں جمع کریں تاکہ آتش بازی کے سامان کی وجہ سے جانی و مالی نقصان نہ ہو اور ہر ایک بچہ محفوظ رہ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی موضع دلانوالہ سول ہسپتال سے دن دیہاڑے چوری کی ایمبولینس کے ملزمان، انچارج چوکی دلانوالہ چوہدری وقار گجر نے ملزمان ڈرامائی انداز میں ٹریس کر کے گرفتار کر لئے
لالہ موسی (محمد بلال احمد بٹ) گذشتہ روز لالہ موسی موضع دلانوالہ سول ہسپتال سے دن دیہاڑے نامعلوم چوروں نے ایمبولیس چرا کر لے گئے تھے، ذرائع کے مطابق انچارج چوکی دلانوالہ چوہدری وقار گجر نے ملزمان نامزد ڈرامائی انداز میں ٹریس کر کے گرفتار کر لئے اور عنقریب ایمبولینس بھی برآمد کر لیں گے، نامزد ملزمان واجی الحسن المروف جاجو شاہ،اظہر بی بی،سلیم، شعمون مسیح کامیاب ریڈ کے بعد گرفتار کر لئے،دلانوالہ چوکی چوہدری وقار گجر اور ملازمین کی بہترین کار کردگی اور بہتر فرض شناسی کی وجہ سے نامزد ملزمان گرفتار کر لئے اور بہت جلد ایمبولینس بھی برآمد کر لیں گے،اہلیان دیہہ کے لوگوں نے ان کی کارکردگی کو سراہا اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس طرح بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔