لالہ موسیٰ کی خبریں 27.04.2013

الحاج میاں محمد منیرایم ڈی میاں جی ہوٹل والے نے برادری اور ساتھیوں سمیت چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت کر دی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)الحاج میاں محمد منیرایم ڈی میاں جی ہوٹل،حاجی میاں عرفان منیر میاںا حسان اللہ،میاں عظیم،میاں ظفر اقبال،حافظ مطیع اللہ،حاجی میاں احتشام منیر،میاں عثمان منیر،میاں عتیق منیر،میاں عبدالخالق،میاں شاہد ، میاں اقبال،میاں ندیم ،عبدالحفیظ پراچہ،شیخ محمد سرور،شیخ محمد امجد، حاجی شیخ زاہد،شیخ ضیااللہ،شیخ محمد اشرف،میاں سیلمان رمضان،شیخ عزیز الرحمن،شیخ عطاالرحمن،محمد حسین محلہ قادرآباد،شیخ سجاول حسین،امیر سہیل انجم بٹ محلہ حاجی پورہ،مرزا شعیب عباس محلہ صابری،وقاص امجد،ندیم عباس،شیخ محمد خالد عید گاہ روڈ،ملک ناصر محمود عیدگاہ روڈ،شیروزعطامحلہ مرکزی جامع مسجد،میاں ذوالفقار حسین محلہ نظام پورہ،محمد زبیر مرکزی جامع مسجد ،محمد عمیر جامع مسجد،محمد مجتبع ،محمد مرتضے،شوکت شہزاد مرکزی جامع مسجد،شیخ عثمان،شیخ محسن،حاجی عباس رزاقی،شیخ عثمان ضیائ،شیخ عطااللہ مصطفے،نعمان،ملک جنید ریاض جوگی محلہ،محمد وقاص رحمانی جوگی محلہ،عدنان بٹ دوکاندار،رضوان اللہ رحمانی،احسان اللہ رحمانی،چوہدری عمران اکبر،چوہدری عرفان اکبر چوہدری محمد ولایت،چوہدری محمد اکبر،قاسم رحمانی،شیخ محمد ناصرمحلہ نظام پورہ،شیخ محمد یاسر محلہ نظام پورہ،محمد عمر،سمیع اللہ،محمد علی عیدگاہ روڈ۔ محمد اسلم،عمران یوسف،شیخ اظہر،رضوان یوسف،ذوالفقار علی ،علی رضا،شیخ حفیظ کپڑے والے،شیخ غلام حیدر،شیخ اسامہ قادر،میاں اقبال احمد،چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کے ہمراہ چوہدری فرخ محمود بٹ،چوہدری وقاص اعجاز،چوہدری دلاور سجاد،چوہدری امانت علی ،چوہدری ریاست علی ایڈووکیٹ، چوہدری ادریس ساہی،چوہدری یاسر منظور آف بھانوالی،ملک ظفر اقبال بھٹو محلہ اعظم نگر،ملک ابرار احمد محلہ چراغ پورہ،چوہدری افتخار احمد بدھوکالس،مرزا مدثر اقبال میردہ،چوہدری گل اعجاب رضا،چوہدری بلال امانت ایڈووکیٹ و دیگر شامل ہیں۔علاوہ ازیں محمد عامر انصاری فاضل کالونی جی ٹی روڈ نزد مراڑیاں ،حاجی گلزار احمد مرزا، سید تقی رضا حسین شاہ، مرزا مختار احمد مرزا ریاض احمد ،لیاقت علی،محمد نصیب،خرم شہزاد انصاری،محمد صادق انصاری،طارق انصاری،محمد رفیق میانہ،محمد خالد حسین میانہ،محمد انور دیندار،محمد صدیق میانہ ،مرزا پرویز ،شوکت دیندار،نذر محمد،مرزا محمد ارشد،مرزا محمد افضل،مرزا الطاف،مرزا محمد رشید،شبیر شاہ،جاوید انصاری،محمد عمران دیندار،مرزا سرفراز،مرزا علی رضا،ریاست علی،محمد عامر انصاری،محمد عارف انصاری،محمد راشد انصاری،محمد آصف انصاری،محمد تنویر انصاری،محمد شہباز انصاری،علی شان،پرویز انصاری،چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کے ہمراہ،چوہدری ریاست علی ایڈووکیٹ،چوہدری عاشق سرور (ر)انسپکٹرمراڑیاں،چوہدری اظہر اورنگزیب ایم ڈی ہمدانی سی این جی،چوہدری محمد نواز،چوہدری فیصل چاڑ، حاجی چوہدری حیدر چاڑ ،چوہدری علی اصغر ایڈووکیٹ،چوہدری وقاص اعجاز،چوہدری افتخار بدھو کالس نے بھی چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی حمایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد امیدوار حلقہ پی پی 112مہر مبین آرائیں کا مین بازار چھوٹا بازار اور نلکا بازار کا قافلے کے ہمراہ انتخابی دورہ جگہ جگہ پرتپاک استقبال منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)آزاد امیدوار حلقہ پی پی 112مہر مبین آرائیں کا مین بازار چھوٹا بازار اور نلکا بازار کا قافلے کے ہمراہ انتخابی دورہ جگہ جگہ پرتپاک استقبال منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،تاجروں نے بڑی دل جوئی سے مہر مبین کا استقبال کیا۔دورہ کے دوران ملاقات کرنے والوں میں مہر عابدپھولوں والے،چوہدری حامداشرفی نلکے والی گلی،عرفان صاحب،اختر صاحب،مہر فاروق اعظم ڈائمنڈ جیولری،مہر روف اعظم رئوف لفٹ سنٹر،محمد عظیم چوہدری ٹھیکریاں والے،مہر ارشد عالم سینٹری والے،چوہدری تنویر سہنے والے،چوہدری خالد وحید،میاں یوسف بٹ،مہر افتخار نمبردار سروس شوز والے،مہر عزیز،مہر منظور ،مہر امتیاز حسین ،مہر اعجاز ،مرزا وقاص عرف کاشی،مہر عدنان اصغر،جنید ،شیخ رئیس ،چوہدری اویس،مرزا وحید،ساجد حسین،شبیر انجم،وحید نوری،ملک ارسلان،مہر حمزہ،مہر اسامہ،چوہدری محبوب،ساجدکے علاوہ شیخ برادری،ملک برادری،بٹ برادری،بھٹی برادری،آرائیں برادری،گجر برادری،ریڑھی اور ٹھیلے والوں نے پرتپاک استقبال کیا ور مہر مبین علی آرائیں کی حمایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق صوبائی وزیر،آزاد امیدوارحلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کا چاندنی چوک کا شاندار انتخابی دورہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)سابق صوبائی وزیر آزاد امیدوار حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کا چاندنی چوک کا شاندار انتخابی دورہ چاندنی چوک پہنچنے پر چوہدری یاسر منظور و دیگر سینکڑوں تاجروں نے چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کا تاریخی استقبال کیا گیا جگہ جگہ پرتپاک استقبال منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر آزاد امیدوار حلقہ پی پی112نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تاجر برادری نے محبتوں سے نوازا ہے انشاء اللہ الیکشن میں کامیاب ہو کر تمام قرض اتار دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس طرح لالہ موسیٰ کی تاجر برادری نے میرا استقبال کیا کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا،مہر مبین احمد
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار حلقہ پی پی 112آزاد امیدوار مہر مبین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح لالہ موسیٰ کی تاجر برادری نے میرا استقبال کیا کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا،مجھ جیسے ادانیٰ سے آدمی کا اتنا بڑا استقبال کیا گیا میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اللہ کے گھر بہت امید ہے جس طرح اہلیان لالہ موسیٰ پیار اور محبتوں سے نواز رہے ہیں میں انشاء اللہ کامیابی میری ہو گئی،انشاء اللہ کامیاب ہو کر اسمبلی میں جا کر حلقہ کی غریب عوام کے حقوق کی آواز بلند کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساروکی کی ممتاز سیاسی شخصیات ملک اکرم و دیگر نے چوہدری اشرف دیونہ اور چوہدری جعفر اقبال کی حمایت کر دی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) ساروکی کی ممتاز سیاسی شخصیات ملک اکرم ، ملک عمرن ، محمد صفدر ، غضنفر علی نے اپنے برادری اور ساتھیوں سمیت امیدوار حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ اور امیدوار حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ کی حمایت کا اعلان کردیااس موقع پر ملک اکرم آف ساروکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جینا مرانا چوہدری اشرف دیونہ کے ساتھ ہیں ہم ان کو ساروکی سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیںگے چوہدری اشرف دیونہ ہی حقیقی معنوں میں عوامی خادم ہیں حلقہ پی پی 112کی عوام خوش نصیب ہے کہ انہیں چوہدری محمد اشرف دیونہ جیسا مسیحا ملا انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں چوہدری محمد اشرف دیونہ کی جیت آسمانوں پر لکھی جاچکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد اشرف دیونہ حلقہ کے عوام کو خاندانی لیٹروں سے نجات دلانا چاہتے ہیں،چوہدری رئوف انور
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) چوہدری محمد اشرف دیونہ حلقہ کے عوام کو خاندانی لیٹروں سے نجات دلانا چاہتے ہیں گلیوں نالیوں کی سیاست کرنیوالے عوام کو اپنا غلام سمجھنا چھوڑ دیں گے عوام اس دفعہ وڈیرہ شاہی کے مہروں کو شکست سے فاش کردینگے اور روایتی سیاستدان کسی ایسے انسان کو آگے آتے نہیں دیکھ سکتے جو عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو چوہدری اشرف دیونہ عوام کی طاقت سے ان کرپٹ حکمرانوں کو عبرتناک شکست دینگے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد اشرف دیونہ کے قریبی ساتھی چوہدری رئوف انورنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف دیونہ کا عوام سے تعلق موسمی نہیں بلکہ سدا بہار ہیں چوہدری اشرف دیونہ موروثی سیاست کا خاتمہ اور عوامی خدمت کو اپنا مشن بنا رکھا
ہے اب کی بار چوہدری محمد اشرف دیونہ کی کامیابی یقینی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پرنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا حلقہ پی پی 112سے ٹکٹ بحال کر دیا گیا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پرنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا حلقہ پی پی 112سے ٹکٹ بحال کر دیا گیا ہے جبکہ چوہدری زاہد اکرم ایڈووکیٹ کا ٹکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کو لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کیطرف سے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے پر پارٹی کی چئیر مین عمران خان نے پارٹی کے جنر ل سیکرٹری کو خصوصی ہدایت دے کر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا ٹکٹ بحال کر کے انہیں حلقہ پی پی 112میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلانے کا کہا ہیاس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ 07مئی کو لالہ موسیٰ کا دورہ بھی ضرور کروں گا۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کو ٹکٹ ملنے پر لالہ موسیٰ حلقہ پی پی 112کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تمام ممبران اور کارکنوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور سب نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے واضح کیا کے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے بھی پہلے مجھے ٹکٹ جاری کر دی تھی۔لیکن لاہور ہائی کورٹ میں میرا کیس جانے کا فائدہ اٹھا کر چوہدری زاہد اکرم نے ٹکٹ حاصل کر لیا اب جبکہ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے مجھے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے تو پارٹی نے بھی زاہد اکرم کاٹکٹ منسوخ کر کے میرا پارٹی ٹکٹ بحال کر دیا ہے۔ انشاء اللہ اپنے قائد چیئر مین عمران خان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور حلقہ پی پی 112میں گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچائوں گا اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر حلقہ بھر میں بھرپور طریقے سے الیکشن مہم شروع کر دیں گے اور انشاء اللہ حلقہ پی پی 112سے کامیابی حاصل کریں گے۔