مسلم لیگ ق کے امیدواررحمان نصیر مرالہ کے قریبی ساتھی چوہدری رفاقت علی جھنڈانوالہ نے ساتھیوں اور برادری سمیت کوٹلہ برادران کی حمایت کا اعلان کر دیا

کھاریاں : مسلم لیگ ق کے امیدواررحمان نصیر مرالہ کے قریبی ساتھی چوہدری رفاقت علی جھنڈانوالہ نے ساتھیوں اور برادری سمیت کوٹلہ برادران کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ حمایتی اکٹھ بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا۔ اس موقع پر چوہدری رفاقت علی نے کہا کہ کوٹلہ برادران عوام کا درد رکھنے والے سیاستدان ہیں جو بغیر کسی لالچ کے عوامی فلاح و بہبود کے کام کرتے ہیں۔

انشاء اللہ دونوں سیٹیںجیت کر میاں برادران کو تحفے میں دینگے چوہدری رفاقت علی نے کہا کہ ہم کوٹلہ برادران کی کامیابی کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔حلقہ این اے 107 سے چوہدری عابد رضااور حلقہ پی پی115سے چوہدری شبیر کوٹلہ کی کامیابی ہمارا مشن ہے جس میں 11مئی کو سرخرو ہو ں گے ان کی انتخابی مہم اپنا الیکشن سمجھ کر چلا رہے ہیں۔

چوہدری شبیر کوٹلہ نے حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا رشتہ عوام سے سیاسی نہیں محبت اور پیار کا رشتہ ہے ہمارے ووٹرز چوہدری عبدالمالک مرحوم کے وقت سے لیکر آج تک ہمارے ساتھ وفا کر رہے ہیں اور ہم انکی وفائوں کا جواب پیارے ،محبت اور خلوص سے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارآپ سے رشتہ سیاسی نہیں حلقہ کی عوام کی خدمت ہمیشہ سے ہمارا شعار رہا ہے۔

ہم نے اپنی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن اقدامات کریں گے اور آئندہ بھی حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔ انشاء اللہ الیکشن میں ساتھ دینے والے حلقہ کے عوام کے شانہ بشانہ رہوں گا،اور کسی بھی ساتھی سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دوں گا انہوں نے کہا کہ میرے مقابلہ میں آنے والے امیدوار کیلئے بہتر ہی کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہو کو فلور مل دلائیں یا سی این جی کھول لیں الیکشن لڑنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ہم الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں آئے ہیں۔

انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ چوہدری رفاقت علی نے حمایت کر کے ہمارا مان بڑھایا ہے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی محبت کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں۔آپ عوام کے حقوق کی جنگ کیلئے میں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس طرح آپ مجھے محبتوں سے نوازرہے ہیں انشاء اللہ آپ کو کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا۔

میں مظلوم ، بے کس ،غریب ،سفید پوش کا ساتھی ہوں انکے حقوق اور عزت و آبرو کا تحفظ اپنا فرض سمجھتا ہوں آپ سے وعدہ کرتا ہوں عوام کے دیے گئے ووٹوں کے تقدس کو پامال نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ والوں کی اتنی اچھی کارکردگی ہے کہ وہ عوام سے ووٹ نہیں بلکہ معافی مانگتے پھر رہے ہیں انہوں کہا کہ عوام نے میرے حق میں فیصلہ دے کر جو عزت افزائی کی ہے اسے مرتے دم تک یاد رکھوں گا۔

حلقہ کے لوگوں نے ہمیشہ ہمارے خاندان پر احسانات کیے ہیں جسے ہم ساری زندگی خدمت کر کے بھی نہیں اتار سکتے۔آج کایہ جم غفیر اس بات کا گواہ ہے کہ میری الیکشن میں کامیابی یقینی ہے،انہوں نے کہا کہ ان سرمایہ داروں اور اجارہ داروں سے نجات حاصل کرنے کیلئے شیر پر مہر لگائیں اور مجھے کامیاب بنائیں۔

انشاء اللہ آپ کی دعائوں سے حلقہ کی تقدیر بدل دوں گا۔ قبل اذیںچوہدری شبیر کوٹلہ پنڈال میں آئے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ نعروں سے فضا گونج اٹھی،ڈھولوں کی تھاپوں پر نوجوانوں کا رقص لوگوں نے سینکڑوں کی
تعداد میں شرکت کی۔