عوام کی دعائوں سے ریکارڈ کامیابی حاصل کروں گا،ڈاکٹر غنچہ

تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری اوراسلام آباد سے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 49ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا ہے کہ عوام کی دعائوں سے ریکارڈ کامیابی حاصل کروں گا، میں ہمیشہ حلقہ کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کروں گا، عوام کے بھرپور اعتماد نے میرے جذبوں کو بلند کردیا ہے۔

گیارہ مئی کو میری کامیابی یقینی ہے اسلام آباد میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب ہوکر حلقہ میں تعمیروترقی کے جال بچھادوں گا، عوام کی محبت اور پیار نے میرے ارادوں کو مزید پختہ کردیا ہے، عوام کے بھرپور جذبہ اور محبت سے ریکارڈ کامیابی حاصل کروں گا، انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا اس حلقے کے عوام کے ساتھ ہے۔

جب تک سانسوں میں حرارت ہے میں حلقہ کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کا گواہ ہے کہ عوام کے محبت مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

اس موقع پر شاہد باجوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ مئی سازشی عناصر کی سیاسی موت کا دن ہے، عوام خدمت کرنیوالوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے کیونکہ ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ خدمت کے عظیم پیکر ہیںانہیں انشاء اللہ عوامی خدمت کے صلے میں کامیابی ضرور ملے گی۔