جاگیرداری نظام کو اکھاڑے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مزدوروں، محنت کشوازاور غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

غربت اور بدحالی کے شکار عوام کے دکھوں کا مداوا، سرمایہ دارانہ اورجاگیر دارانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر ممکن نہیں۔ پیر کو ادارہ نو ر حق میں نیشنل لیبر فیڈریشن اور اس سے ملحق یونینز اورٹریڈیونین کے عہدید اروں کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ہماری حکومت اور پارلیمنٹ جاگیر داروں اورسرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔

95فیصد وسائل پر انہی کا قبضہ ہے، غریبو ں کے لیے علاج اورتعلیم کا کوئی انتظام نہیں، کارخانوں، فیکٹریوں اور دیگر اداروں میں مزدورو ں اورغریب ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جارہاہے، ظالمانہ نظام کے خلاف منبرومحراب سے اورسیاسی وعوامی سطح پر بھی بھر پو ر آواز اٹھا نے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی پی آئی اے، پاکستان اسٹیل اور قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف محنت کشوں کے ساتھ ہے۔