نااہل حکومت کا جلد خاتمہ ملک کیلئے ضروری ہے، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

گوجرخان (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ہر میدان میں ناکام ہو چکی اور برسر اقتدار رہنے کا جواز کھو بیٹھی ہے۔

اسکو جس قدر جلد اقتدار سے نکال دیا جائے ملک کیلیے اتنا ہی اچھا ہوگا۔ پوٹھوہار پریس کلب کے سابق جنرل سیکریٹری چوہدری فرزندعلی کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ نااہل حکومت کیخلاف اہل وطن کو جگانے کیلیے ٹرین مارچ شرو ع کر رہا ہوں۔

اہل گوجرخان سے اپیل کی کہ وہ بھی پورے ملک کی طرح اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے باہر نکلیں۔ ضلع بننا گوجرخان کا حق ہے، اپنے دور حکومت میں سب سے پہلا کام گوجرخان کو ضلع بنانے کا کرینگے۔