زمیندار کے کتوں کا شکار ہونے والی بچی کا نشتر ہسپتال میں پہلا آپریشن

Nishtar Hospital

Nishtar Hospital

ملتان (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والی بچی کا پہلا آپریشن ملتان کے نشتر اسپتال میں کر دیا گیا ہے۔ پیاز توڑنے کی سزا میں زمیندار کی جانب سے کتے چھوڑے جانے کے واقعہ میں زخمی ہونے والی 4 سالہ زبیدہ کے ناک کی پہلی سرجری آج ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں کر دی گئی ہے۔

اڑھائی گھنٹے کے اس آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زبیدہ کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے شام تک ہوش آ جائے گا ۔ زبیدہ کو ایک ہفتہ مزید اسپتال میں ہی رکھا جائے گا زبیدہ کے ناک کی پلاسٹک سرجری 4مرحلوں میں کی جائے گی ۔ مظفر گڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار کی پولیس نے اس واقعہ کے ملزم محمد جاوید کو بھی آج صبح گرفتار کر لیا تھا۔