لاڑکانہ : میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج جاری کردئے ہیں، جس میں سائنس گروپ میں لڑکوں میں گلوبل سائنس کالج لاڑکانہ کے نذیر احمد کاندھڑو نے 779 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، سینٹ جوزف ہائی اسکول لاڑکانہ کے اسفند علی گوراہو نے 778 نمبر لیکر دوسری اور او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کے منوج کمار نے 777 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

لڑکیوں میں شمس انگلش اسکول لاڑکانہ کی عروج فاطمہ کھونہارو نے 778 نمبرز لیکر پہلی، گرلس ہایر سیکنڈری اسکول میہڑ کی شہناز بیگم کلہوڑو نے 777 نمبرز لیکر دوسری اور سٹی اسکول لاڑکانہ کی فریا شیخ نے 774 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں مجموئی طور پر 33042 امیدواروں نے امتحان دیا جس میں سے 27419 امیدوار پاس اور 4867 فیل ہوئے۔

دوسری جانب جنرل گروپ میں لڑکوں میں سے سنگل سیکشن ہائی اسکول شہداد کوٹ کے محمد حسن پلال نے 622 نمبرز لیکر پہلی، بہٹائی ہائی اسکول کندھکوٹ کے شاہد علی ملک نے 617 نمبرز لیکر دوسری اور سچل سرمست اورینٹل کالیج لاڑکانہ کے سید نعیم بخاری نے 611 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جبکہ لڑکیوں میں ہائی اسکول بیڑو چانڈیو کی صفیہ پروین چانڈیو نے 588 نمبرز لیکر پہلی، گرلس ہائی اسکول جیکب آباد کی شمیم بانو پٹھان نے 587 نمبرز لیکر دوسری اور کے جی گرلس ہائی اسکول جیکب آباد کی فرحانہ سومرو نے 586 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ میں مجموئی طور پر 2897 امیدواروں نے امتحان دیا جس میں سے 2469 پاس ہوئے اور 325 فیل ہوئے۔