لسبیلہ ، ننگ ہار کے علاقے سے 9 مغوی مزدوروں کی لاشیں برآمد

Lasbela

Lasbela

لسبیلہ (جیوڈیسک) لسبیلہ کے قریب سے 9 مغوی مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا اور وہ محنت مزدوری کیلئے لسبیلہ میں آئے تھے۔

مزدوروں کو گزشتہ رات اغوا کیا گیا تھا اور آج صبح ننگ ہار کے علاقے سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ اغوا ہونے والوں میں سے ایک مزدور کو زندہ چھوڑ دیا گیا ، پولیس نے مزدوروں کی لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔