ملک کے بالائی علاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں

Cold Winds

Cold Winds

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں جبکہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کا موسم بھی ہلکا سرد ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم معتدل ہے۔ تاہم بعض بالائی علاقوں میں ہلکی سردی ہے۔ سندھ اور پنجاب میں دن کے وقت درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے لیکن رات اور صبح کے وقت ہلکی سردی سے موسم خوشگوار رہتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے ، ہنزہ نگر، دیامر، استور اور غذر بدستور سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔

تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ہزارہ، پشاور ڈویژن گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔