سرتاج عزیز کا بان کی مون کو فون ، ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ پر احتجاج

Sartaj Aziz, Ban Ki-moon

Sartaj Aziz, Ban Ki-moon

اسلام آباد (دنیا نیوز ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ٹیلی فون ، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا۔

کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو اشتعال انگیز اقدامات سے روکا جائے۔

بان کی مون کا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار ، ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔