گزشتہ دورحکومت میں اندورنی قرضوں میں 270 فیصد اضافہ

State Bank

State Bank

کراچی(جیوڈیسک)گزشتہ دورِ حکومت میں ملک کے اندرونی قرضوں میں 270 فی صد کا اضافہ ہوا ، گزشتہ پانچ سال میں اتنا اندرونی قرض لیا گیا جتنا اس سے پہلے 60 سال میں نہیں لیا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2008 میں ملک کا اندرونی قرض 3 ہزار 275 ارب روپے تھا جو مارچ 2013 میں بڑھ کر 8 ہزار 918 ارب روپے ہوگیا۔ یعنی صرف پانچ سال میں 5 ہزار 643 ارب روپے کا نیا قرض ملک کے اندر سے لیا گیا۔

ماہرین کے مطابق حکومتی اخراجات اور آمدنی میں فرق بڑھنے اور بیرونی قرضوں پر سخت شرائط کے باعث حکومت نے بڑے پیمانے پر اندرونی قرض لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زراعت، ٹرانسپورٹ اور جایئداد سمیت دیگر شعبوں کو ٹیکس دائرہ کار میں لائے بغیر آمدنی میں اضافہ اور قرض لینے کی رفتار میں کمی ممکن نہیں۔