لاطینی امریکا کے ملک سلواڈور میں سات اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ، دو افراد ہلاک

Earthquake

Earthquake

سان سیلواڈور (جیوڈیسک) لاطینی امریکا کے ملک ایل سلواڈور میں سات اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے عمارتیں ہل گئیں، دو افراد ہلاک ہو گئے، سونامی وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔

ایل سیلواڈور کے ساحلی علاقوں پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی، گھروں کو بھی نقصان پہنچا، حکام نے سونامی وارننگ بھی جاری کر دی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور سے ایک سو ستر کلو میٹر جنوب مشرق کی طرف آیا، اس کا مرکز زمین میں ستر کلو میٹر کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔