وکلاء ہڑتال اور پراسیکیوٹر کی عدم پیشی کے باعث بینظیر قتل کیس کی سماعت ملتوی

Benazir

Benazir

راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج اسماعیل پرویز جوئیہ نے کی۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری اظہر سیکورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔

عدالت میں دائر درخواست میں چودھری اظہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنگین خطرات لاحق ہیں جب تک سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی پیش نہیں ہو سکا سکتا۔ وکلاء ہڑتال کے باعث ملزمان کے وکیلوں نے بھی سماعت میں حصہ نہیں لیا۔ کیس کی سماعت سترہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔