کراچی: کارساز کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شاہراہ فیصل پر گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص حساس ادارے کا اہلکار بتایا جاتا ہے۔ تفیصلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار غلام اکبر شدید زخمی ہوگیا۔

جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کی مطابق غلام اکبر حساس ادارے کا اہلکار بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل اور ایک پستول قبضے میں لے لی ہے۔