ق لیگ کے مرکزی رہنماء سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی خدمت کا دوسرا نام ہے۔ حافظ عمار یاسر

Hafiz Ammar

Hafiz Ammar

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی خدمت کا دوسرا نام ہے ‘ حافظ عمار یاسرتفصیلات کے مطا بق ق لیگ کے مرکزی رہنما ء حا فظ عمار یاسر نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ حلقہ این اے 65 سے سابق ڈپٹی وزیر اعظم چو ہدری پرویز الہی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور انہوں نے تلہ گنگ کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھا ہے اور تلہ گنگ کی بہتری کیلئے ہمیشہ اقدامات کئے ہیں ۔ کیو نکہ سابق ڈپٹی وزیر اعظم چو ہدری پرویز الہی خد مت کا دوسرا نام ہے ۔ تلہ گنگ و لا وہ کی عوام چو ہدری پرویز الہی کو پسند کر تی ہے اور ایک حد سے زیا دہ محبت دیتی ہے ۔ چو ہدری پرویز الہی کی خواہش ہے کہ وہ کامیاب ہو کر تلہ گنگ کی محرومیوں کا خا تمہ کرنے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے ۔
ن لیگیوں نے پگ کا ڈرامہ رچا کر عوام کو سہ بارہ ماموں بنانے کا ڈرامہ تیار کرلیا
عوامی حلقوں نے ن لیگ اور سرداران ٹمن کی مفاداتی سیاست کے خلاف تاریخی نتیجہ دینے کا عندیہ دیا

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان )این اے65ڈرامائی تبدیلی، قاف لیگ کے امیدوار چوھدری پرویزالہی اور حافظ عمار یاسرکے مخالف نون لیگی قوتیں یکجا ہونے پر مجبور۔ مقامی سیاسی اجارہ دار پردھانوں نون لیگی ماموں ممتازٹمن انکے ناراض بھانجے فیض ٹمن اور نانا سلیم اقبال انکا نواسہ شہر یار اعوان، سردار ذوالفقاردلہہ کو ماڈل ٹاون سے فون کال پر طلبی۔اپنی کمزورعوامی حمایت سے خوف زدہ نون لیگی امیدواران سر کے بل دوڑتے شہباز شریف کے دربار جا پہنچے۔شہبازشریف کے دربار پر ماموں ممتاز ٹمن، بھانجے فیض ٹمن کی صلح۔ ناناسلیم اقبال۔ نواسہ شہریار نے ملک فلک شیرکو سردارذوالفقار دولہہ کے حق میں دست بردارکروا کر قاف کوٹف ٹائم دینے کا پلان بنا لیا ھے ۔ نون لیگی قیادت اور سرداران ٹمن نے چوھدری پرویزالہی اورحافظ عماریاسر کو تیسری مرتبہ ھرانے کے لیئے۔ پرانی آواز حلقہ کی پگ وگ شگ جیساطریقہ واردات آزمانے اور عوام کو سہہ بارہ ماموں بنانے کا ڈرامہ تیار کرلیاھے۔جبکہ این اے65کے عوام انتخابی مجموں اورگلی محلہ ہوٹلوں میں نون لیگی امیدواروں کے ماضی میں سردار فیض ٹمن کے چوھدری پرویزالہی کے مقابلہ الیکشن میں پگ شگ کے نام پر عوام کو بیوقوف اور ماموں بنا کر وھی پگ استعفیٰ دیکر حلقہ عوام کے منہ پر دے مارنا اور پھر الیکشن میں چوھدری پرویز الہی کی حمایت اور اب پھر پگ وگ کے نام پر نون کی چھتر چھاوں میں چوھدری پرویز الہی کے ساتھ انتخابی معرکہ آرائی حلقہ عوام کی جنگ قرار دینا سراسر عوام کے ساتھ کھلا دھوکا اور ٹھگی قرار دیا جارھا ھے سیاسی سروے کے دوران عوامی حلقوں نے ن لیگ اور سرداران ٹمن کی مفاداتی سیاست کے خلاف تاریخی نتیجہ دینے کا عندیہ دیاھے۔

سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی کان دلہہ کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ اہلیان تلہ گنگ
پا نچ سالوں میں دلہہ نے تلہ گنگ کو یکسر نظر انداز کیا اب عوام اُس کو نظر انداز کر ے گی ۔
تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کس منہ سے تلہ گنگ سے ووٹ لینے کی جسارت کریں گے ، جس نے ایک اینٹ تک لگا نا گورا نہیں کیا ہم اُس کو ووٹ کبھی نہیں دیں گے ، اہلیان تلہ گنگ ۔ تفصیلات کے مطا بق اہلیان تلہ گنگ حلقہ پی پی 23 نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے تلہ گنگ کو یکسر نظر انداز کیا ہے پا نچ سالوں میں سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے چند قریبی دوستوں کو ہی نوازا ہے وہ بھی چند گلیاں دے کر لو لی پوپ دیا گیا ہے جبکہ تلہ گنگ کو سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن اور سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام بھی سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو ووٹ نہ دے کر نظر انداز کر ے ۔ سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کس منہ سے تلہ گنگ سے ووٹ لینے کی جسارت کریں گے ، جس نے ایک اینٹ تک لگا نا گورا نہیں کیا ۔ لہذا ذوالفقار علی کان دلہہ کو چاہیے کہ وہ ووٹ نہ ما نگنے آئیں ، ورنہ اُن کو اس کا نقصان اٹھا نا پڑے گا۔

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) ٹمن کئی گھرانے منشیات کی سفاکانہ تباہی سے برباد۔ عرصہ قبل ہیروئین فروشی ہیروئین نوشی کی لت میں مبتلا دو حقیقی بھائی مظہر حسین اسد حسین ولد سیٹھ نورخان۔ حیدرعلی اور اسکا بھائی ولد ریاض احمد۔ دلیل خان۔ علیم حیدر۔ سکنہائے ٹمن تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ جبکہ درجنون نوجوان شہری اذیت ناک زندگی جی رھے تھے اور ٹمن کیسیاسی وارث کہلانے والے عوامی خدمتگار سردار وڈیرے اپنی نظریں ڈب میں ڈالے خاموش تماشائی بنے ھوئے تھے اور پولیس تھانہ ٹمن لنگڑی لولی کاروائیوں کے سوا منشیات فروش اڈوں کے سامنے بیبس تھی۔ ٹمن میڈیا فورم نے اس ان منشیات فروش ناسوروں کے خلاف بیداری مہم گلیوں میں وال چاکنگ بینرز آویزاں کرنے سمیت احتجاجی ریلیاں منعقد کروائیں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کامیاب مہم چلا کر بدقماش اڈے بندکروادئیے تاھم موجودہ وقت پھر سے ٹمن میں چند بدقماش ھیرونچی تھانہ لاوہ تحصیل تلہ گنگ کی حدود میں واقع منشیات فروش اڈوں سے منشیات ھیروئین خرید کر ٹمن میں فروخت کر رھے ھیں جبک پولیس وسیاسی چٹ کپڑ تماش تماشائی بنے بئیٹھے ھیں عوامی حلقوں نے ضلعی پولیس سربراہ سے فوری اقدام کا مطالبہ کیاھے۔