’ہم آپ سے تعلق نبھائیں گے‘، مونس الٰہی کی وزیراعظم کو یقین دہانی

Monis Elahi

Monis Elahi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرادی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مونس الٰہی نے گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنماؤں کی چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات پر وزیراعظم کو اطمینان دلایا۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی ماحول بنا ہوا ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں، ایک تماشہ بنا ہوا ہے لیکن ہم سیاسی لوگ ہیں کوئی گھر آئے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔

مونس الٰہی کا کہناتھا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہمارا آپ سے تعلق نبھانے کے لیے بنا ہے۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے کہا کہ گزارش ہے پی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقے سے کہہ دیں گھبرانا نہیں ہے۔