ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Muftah Ismail

Muftah Ismail

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں مسلم لیگ (ن) کارساز ہاؤس میں کارکنوں کا دھاوا اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر نواز لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ناراض ہو کر مستعفی ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی عہدے سے استعفی دیا، گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے کے الزام پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جس کی تحقیقات کے لیے میاں شہباز شریف نے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی مگر ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے غیر فعال ہونے اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے پر مفتاح اسماعیل نے استعفی دیدیا۔

دریں اثنا صوبائی جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کے استعفی کے بعد نواز لیگ سندھ کے دیگر کئی رہنما عہدوں سے مستعفی ہوگئے پارٹی رہنماؤں نے اپنے استعفی صوبائی قیادت کو ارسال کر دیے کراچی کے ضلع شرقی کے صدر ندیم آرائیں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

نون لیگ کے ضلع کیماڑی کے صدر ظہیر جانگیری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع کیماڑی راجہ عمران، اکرم اعوان نائب صدر کراچی، طارق خان نائب صدر سندھ، سلیمان خان جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ کراچی سمیت تیس کے قریب رہنما اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔