اے این پی کے رہنما سنیٹر شاہی سید اور زاہد خان کی عمران خان پر تنقید

ANP

ANP

اے این پی کے رہنماسنیٹرشاہی سید اورزاہدخان نے کہا ہے کہ عمران خان قوم سے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ ایفا نہیں کرپائِے وزیراعلی اور سپیکر خیبرپختونخواہ موروثی سیاست میں ملوث ہو گئے پارلیمنٹ کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی سید اور زاہد خان عمران خان پر برس پڑے انھوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی ڈرون حملے بدستور جاری ہیں، جبکہ مورثی سیاست ناک کے ٹھیک نیجے پل رہے ہیں عمران خان اسلام آباد اور لاہور ہدایات جاری کرکے صوبے کے انتظامات سنبھالنا چاہا رہے ہِیں جو پختون قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں وہ بھی ہمارے لوگوں کا احترام کرے۔ عمران صوبے میں جوبھی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ وہاں منتخب نمائندوں کے زریعے لائیں خوامخواہ کی مداخلت بند کی جائے۔ سنیٹرشاہی سید نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی بڑھ گئی ہے عمران اس حوالیسے واضح پالیسی دیں۔

اگرٹی ٹی پی اورپی ٹی آئی میں اتحاد ہو چکا ہے اورڈرون کب تک گرائے جائیں گے اس حوالے سے قوم کی بے چینی کو ختم کیا جائے۔ سولہ اگست کے دن وزیراعلی کے پی کے، پرچم کشائی کی تقریب چھوڑ کربنی گالاکیوں گئے۔ اگریہی تبدیلی تویہ عمران کوہی مبارک ہو۔ ضمنی الیکشن میں انھیں اندازہ ہو جائے گاوہ کہاں کھڑے ہیں۔