حکمران خلفائے راشدین کا طرز حکمرانی اپنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں:مولانا محمد اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ : صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حکمران خلفائے راشدین کا طرز حکمرانی اپنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں ملت اسلامیہ کے محسن خلیفہ دوئم حضرت سیدنا عمر فاروق کا یوم شہادت منایا جائے گا۔دماد علی،مراد نبی حضرت سیدنا عمر فاروق کے اسلام قبول کرنے سے اسلام کو تقویت ملی اور کفر کی گردن ٹوٹ گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جامع انوار مدینہ میں منعقدہ شہادت عمر فاروق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائود رضوی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،قاری غلام سرور حیدری،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،مفتی محمد سعید رضوی،حافظ محمد رفیق قادری،قاضی محمد یعقوب رضوی،مولانا خالد حسن مجددی،قاری محمد اشرف شاکر،ملک نصیر نقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے مزید کہا کہ دین اسلام کی اشاعت و سربلندی کیلئے حضرت سیدنا عمر فاروق کی لازوال گرانقدر خدمات تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں۔22لاکھ مربع میل پر حکومت کرنے والے حضرت سیدنا عمر فاروق کے روب سے قیصر و کسریٰ لرزہ بر اندم تھے۔قرآن پاک کی 20آیات کریمہ آپ کی رائے کے مطابق نازل ہوئیں۔مراد رسول سیدنا عمر فاروق کا دورہ خلافت سنہری کارنامے اور فتوحات حکمرانوں کے مشل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام نے اطاعت و جان نثاری اور جہاد کے جذبے سے سرشار ہو کر اسلام کو دنیا بھر میں پھیلایا۔