قیادت کا اگر تعلق موٹاپے سے ہوتا تو آج پاکستان کی کرنسی پر قائد اعظم کی بجائے کسی پہلوان کی تصویر ہوتی : سعدیہ سہیل

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے رانا ثناء اللہ کی طرف سے تحریک انصاف کے رہنما کے متعلق ہتک آمیز الفاظ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت کا اگر تعلق موٹاپے سے ہوتا تو آج پاکستان کی کرنسی پر قائد اعظم کی بجائے کسی پہلوان کی تصویر ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو بات کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے ایک زیرک سیاست دان کو اس قسم کا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، انہیں اپنے کئے پر ندامت ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ایسے لوگوں کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی حلقوں میں سیاست دانوں کے متعلق بُرا تاثر جاتا ہے۔

ملک میں محاز آرائی کی بجائے عوام کے مفادات میں مدِ نظر رکھتے ہو اقدامات کئے جائیں، رانا ثناء اللہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کی توجہ عوام کے مسائل سے نہیں ہٹا سکتے۔