ماہ مقدس کے آخری دنوں میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ، ماجدہ زیدی

لاہور : ق لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ ماہ مقدس کے آخری دنوں میں مہنگائی اور اشیائے خورونوش کا بحران مزید سنگین ہو گیا، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بے حسی اور انتظامی ناکامی ہے، حکمرانوں نے مہنگائی کے طوفان کو روکنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

عوام کو بتایا جائے کی رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے لیے جو 5 ارب کی سبسڈی رکھی گئی تھی وہ کہاں خرچ ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بظاہر لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کے ڈراموں میں مصروف نظر آتے ہیں۔

مگر نہ لوڈ شیڈنگ کم ہوئی اور نہ ہی مہنگائی کنٹرول ہوئی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فلور ملز مالکان کو بلاتاخیر سرکاری گوداموں سے سستی گندم کی ترسیل شروع کرے تاکہ آٹے کی قیمتیں کنٹرول ہو سکیں۔