معروف کالم نگارعتیق الرحمن تحریک نفاذ اردو کو مرکزی ناظم اطلاعات مقرر

Attiq-ur-Rehman

Attiq-ur-Rehman

اسلام آباد (نامہ نگار) تحریک نفاذ اردو پاکستان نے معروف کالم نگار عتیق الرحمن کو مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات مقرر کردیا ہے۔تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن مرکزی صدر تحریک نفاذ اردو پاکستان عطا الرحمن چوہان اور معتمد سید مطاہر علی زیدی نے جاری کیا۔اس موقع پر عطا الرحمن چوہان نے کہا کہ ملک پاکستان لاکھوں مردو خواتین اور بچے اور بوڑھوں کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اردو زبان کو ملک کی قومی زبان قرار دیا اور پاکستان کے آئین کی دفعہ نمبر251 میں صراحت کے ساتھ موجود ہے کہ ملک کی قومی زبان اردو ہے مگر ستر برس بیت جانے کے بعد بھی اردوزبان کو ملک میں نافذ العمل نہیں۔

تعلیم ہو یا ادارتی اور دفتری سرگرمیاں سبھی مسلمانوں کے ازلی وابدی دشمن انگریز کی زبان میں جاری رہی ۔اب جب کہ سپریم کورٹ کے معزز چیف جسٹس ایس جواد خواجہ اردو کو نافذکرنے کا تفصیلی حکم دے چکے ہیں تاہم اب تک سی ایس ایس کا امتحان ، دفتری و عدالتی نظام اغیار کی زبان انگریزی میں جاری ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو اغیار کی غلامی سے نجات دلاتے ہوئے فی الفور ملک میں اردو زبان کو دفتری ،تعلیمی اور عدالتی زبان قرار دیں۔

جاری کردہ
عتیق الرحمن
مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات
تحریک نفاذ اردو پاکستان
0332-5292433