fbpx

معروف کامیڈين امان اللہ کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

Amanullah

Amanullah

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) معروف کامیڈين امان اللہ کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

معروف کامیڈین امان اللہ 3 ماہ قبل گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوئے۔ امان اللہ کو لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں وہ 15دن تک زیرِ علاج رہے تاہم طبیعت بہتر ہونے پر انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

12 دن قبل وہ نمونیہ میں مبتلا ہو گئے تھے جنہیں ایک بار پھر نجی اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں ان کی طبیعت بہتر ہوئی تو انہیں 7 دن بعد ڈسچارج کر دیا گیا تاہم گھر جاتے ہی ان کی طبیعت ایک بار پھر بِگڑگئی۔

اہل خانہ کے مطابق امان اللہ کو تیسری بار اسپتال لائے ہیں، اب اِنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔

اہل خانہ نے قوم سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ امان اللہ خان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام ہیں جنہیں 2018 میں صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔