لبنان : حملہ آوروں نے نو افراد کو اغوا کر لیا

Lebanon

Lebanon

لبنان(جیوڈیسک)لبنان میں نامعلوم حملہ آوروں نے شامی الویتی برادری کے نو ارکان کو اغوا کر لیا۔ لبنان میں نامعلوم حملہ آوروں نے شامی الویتی برادری کے نو ارکان کو اس وقت اغوا کر لیا جب ان کی بس نے سرحد کو عبور کر لیا تھا۔ گروپ میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شام میں دو سال سے جاری جنگ کے باعث فرقہ ورانہ کشیدگی لبنان تک پھیل گئی ہے۔

اکثر فرقہ وارانہ لڑائیاں شمالی لبنان کے شہر تریپولی میں رونما ہوئی ہیں جہاں الویتی کے جنگجو سنی برادری کے مسلح ارکان کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے مشرقی لبنان میں شیعہ اور سنی افراد کی جانب سے ایک دوسرے کے افراد کو اغوا کرنے کی لہر پھیل گئی تھی۔

دمشق کی حکومت کا 2005 تک تقریبا تیس سال لبنان میں فوجی اور سیاسی اثرورسوخ اس وقت ختم ہوا جب عالمی دبا کے تحت ملک سے شامی فوجیوں کو واپس بلا لیا گیا۔ سنی زیر قیادت ملک نے چودہ مارچ کو سیاسی تحریک کیلئے شامی باغیوں کی حمایت کی جبکہ طاقتور شیعہ تحریک حزب اللہ اور اس کے اتحادی شامی صدر بشار الاسد جو ایک الویتی اور شیعہ ہیں کی پشت پر ہیں۔