لیہ : پسند کی شا دی،11 سا لہ بہن کو 50 سالہ سسر کے ساتھ ونی کر دیا

Layyah

Layyah

لیہ(جیوڈیسک)لیہ میں پسند کی شا دی کے بعد بھائی نے 11 سالہ یتیم بہن کو اپنے 50 سالہ سسر کے ساتھ ونی کر دیا،مظلوم بچی رخصتی سے قبل ماں کے ہمراہ گھر سے فرار ہو کر پناہ کی تلاش میں ہے۔

لیہ میں ثمرہ بی بی کے بھائی منور حسین نے قریبی ہمسائی عاصمہ بی بی سے پسند کی شادی رچالی جس پر برادری اور علاقے کی معتبر شخصیات پر مشتمل پنچایت نے منور کی گیارہ سالہ بہن کو اس کے پچاس سالہ سسر فیض محمد کے ساتھ ونی کرنے کا حکم سنایا۔

مقامی نکاح خواں مولوی غلام مصطفے نے پنچائت کی موجودگی میں ہی ثمرہ بی بی کا نکاح پڑھا دیا۔دو روز بعد رخصتی کی تاریخ طے پائی،موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیصلے سے نالاں ماں بچی کو لے کر گھر سے نکل گئی،چار با اثر افراد سے پناہ مانگی مگر انھوں نے انکار کر دیا۔