لیسکو نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے کم کر کے 9 گھنٹے کر دیا

Load shedding.jpg

Load shedding.jpg

لاہور (جیوڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے کم کر کے 9 گھنٹے کر دیا۔ دیہات اور چھوٹے شہروں میں بھی12 گھنٹے یکساں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دے دیاگیا۔ لیسکو کی حدود میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے9 گھنٹے کردیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم کے مطابق لیسکو کا بجلی کا کوٹہ بڑھ کر 2 ہزار445 میگا واٹ ہو گیا ہے جس کے بعد لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں تین گھنٹے کی کمی کر دی گئی۔

اب صبح 6 بجے سے9 بجے کے دوران صرف ایک گھنٹہ جبکہ شام چھ بجے سے رات بارہ بجے تک ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ ہوگی۔ لیسکو چیف کے مطابق رات بارہ بجے سے صبح چھ بجے تک ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی جایا کریگی۔