وزیراعظم انسداد پولیو سیل کی تحلیل،عالمی اداروں کا شدید رد عمل

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی اداروں نے وزیراعظم انسداد پولیو سیل کی تحلیل پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اقدام سے کروڑوں ڈالر کی عالمی امداد رکنے کا بھی خدشہ ہے۔ اسلام آباد عالمی اداروں نے اعتماد میں لئے بغیر وزیراعظم انسداد پولیو سیل کی تحلیل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیراعظم اور میاں نواز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا موقف ہے کہ سیل کے ختم ہونے سے وفاق کی مانیٹرنگ ختم ہو گئی ہے۔ عالمی اداروں نے پاکستان میں موجود اپنے نمائندوں کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔