آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

weather

weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ جمعہ اور اتوار کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راول پنڈی ،گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چلاس میں 06 ملی میٹر رکارڈ کی گئی ۔

جبکہ گڑھی دوپٹہ 05، گلگت ، کالام ، راولاکوٹ اور منگلہ میں 02 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ بدھ کو سب سے زیادہ گرمی دادو میں 48ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کی گئی۔