لیاقت آباد میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک،اورنگی ٹاؤن سے دو ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے مبینہ ملزم کو پولیس نے پاکستان بازار میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، جبکہ لیاقت آباد کے علاقے سی ون ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے میں شاہ فیصل چوک پر فائرنگ سے سیاسی جماعت سے وابستہ 2 افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت اکبر اور وجیہہ الدین کے ناموں سے ہوئی، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے تھوڑی دیر بعد ہی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازارمیں چھاپہ مار کاروائی کے بعد فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے دونوں کارکنوں کو زخمی کرنے والے مبینہ ملزم نور عالم عرف منہ کو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ لیاقت آباد کے علاقے سی ون ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ پیر آباد کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔