لیبیا: باغیوں کے زیر قبضہ بندرگاہوں پر تیل کی فروخت شروع

Ports

Ports

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں باغیوں نے زیر قبضہ بندرگاہوں پر تیل کی فروخت شروع کر دی ہے۔ شمالی کوریا کا ٹینکر بھی تیل لینے پہنچ گیا۔ لیبیا کے وزیر اعظم نے خبردار کیا ہے کہ جہاز کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔

دارالحکومت طرابلس کی بندرگاہ پر شمالی کوریا کا جہاز لنگر انداز ہے۔

لیبیا کی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ بندرگاہ پر قابض باغی غیر قانونی طور پر تیل بیچ رہے ہیں۔ لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان نے شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس کا ٹینکر حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کرتا تو ٹینکر پر بمباری کی جائے گی۔

دوسری جانب شمالی کورین بحری جہاز کے کپتان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جہاز پر مسلح افراد قابض ہیں۔ ادھر باغیوں نے حکومت کی اجازت کے بغیر تیل فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے اپنی پہلی شپمنٹ قرار دیا ہے۔