شامی خانہ جنگی، 20 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

Syrian Civil War

Syrian Civil War

دمشق (جیوڈیسک) شام میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں اب تک 20 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں اور اتنی ہی تعداد میں لوگ ملک کے اندر بے گھر ہیں۔ نقل مکانی کرنے والے زیادہ تر لوگ شام کے ہمسایہ ممالک اردن، لبنان، عراق اور ترکی کے پناہ گزیں کیمپوں میں منتقل ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد دنیا بھر میں ہجرت کر چکے ہیں۔

اگست 2012ء میں یو این ایچ سی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شامی پناہ گزینوں کی تعداد 2 لاکھ تھی جس میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا۔ مارچ 2013ء میں پناہ گزینوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

دسمبر 2013ء میں اقوام متحدہ نے شامی پناہ گزینوں اور متاثرین کیلئے ساڑھے 6 ارب ڈالر امداد کی اپیل کی جو اقوام متحدہ کی تاریخ میں انسانی بنیادوں پر کی جانے والی سب سے بڑی امدادی اپیل ہے۔

خانہ جنگی کے باعث شام کے ہزاروں سکول متاثر ہوئے اور 32 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ مٹھی بھر چاول کیلئے شامی خواتین خود فروشی کر رہی ہیں جبکہ اردن کے پناہ گزیں کیمپ پر انسان نماء بھیڑیوں نے دانت گاڑھ رکھے ہیں۔