لیبیا میں ترک فوجیوں اور اجرتی ملیشیا کا موازنہ مناسب نہیں : ابراہیم قالن

Ibrahim Qalan

Ibrahim Qalan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ لیبیا میں ترک فوجیوں کاور اجرتی ملیشیا کا موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔

ترجمان نے ایک ٹی وی چینل پر پیرس میں ہوئی لیبیا کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین معاہدہ موجود ہے لہذا ترک فوجیوں اور اجرتی ملیشیا کے ایک ہی ترازو میں رکھنا درست نہیں۔

قالن نے کہا کہ اس کانفرنس میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کو ترک فوجیوں کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے جس پر ہم خوش نہیں ہیں،اس وقت ہماری ترجیح لیبیا کی سالمیت ہے۔

حکومت لیبیا کے ساتھ مطابقت کی وجہ سے ہم وہاں موجود ہیں، شام میں کسی ممکنہ نئے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دہشتگردی کے خطرے اور عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔