لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ جاری، ایک اور جوان شہید، 2 زخمی

Indian Firing

Indian Firing

کوٹلی (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول میں بھاتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک جوان شہید اور اور 2 جوان زخمی ہوگئے، فائرنگ اور گولہ باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کے سیکٹر تتہ پانی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے فوجی جوان گل وہاب شہید اور صوبیدار اشرف اور سپاہی باسط زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج نے گوئی ندھیری، برموچ اور جندوٹ پر بھی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ پاکستانی فورسز کی طرف سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ پر بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جارہی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔