شیروں کی حفاظت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

Lions

Lions

بھارت (جیوڈیسک) شیروں کی حفاظت کا عالمی دن ورلڈ ٹائیگرز ڈے کل منایا جائے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت کا عالمی دن ورلڈ ٹائیگر ڈے کل منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں شیروں کی حفاظت اور انہیں قدرتی ماحول کی فراہمی کے متعلق شعور و آگہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے محکمہ جنگلی حیات، جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں اور چڑیا گھروں کی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ٹائیگر کئی ممالک خصوصا ایشیائی ممالک کا قومی جانور ہے۔ اس کا شمار دنیا کے خطرناک ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے۔ یہ قوت اور طاقت میں اپنی مثال آپ ہے۔

ٹائیگر کی بہت سی اقسام ہیں جو کہ جنوبی بھارت، بنگلا دیش، نیپال، بھوٹان، برما، تھائی لینڈ، ملائشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، ویتنام، چین، روس اور مختلف ایشیائی ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں بنگالی اور سائبیرین ٹائیگر دنیا کے تیز رفتار جانوروں میں شامل ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شیروں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی ہو رہی ہے۔ ایشیا بھر میں شیروں کی تعداد ایک لاکھ کے لگ بھگ تھی جو کہ کم ہو کر ساڑھے تین ہزار تک رہ گئی ہے۔ مختلف ممالک میں شیروں کی افزائش نسل اور ان کی حفاظت کیلئے تنظیموں سرگرم عمل ہیں۔