مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی وفد کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات

Allama Raja Nasir Abbas Jafri

Allama Raja Nasir Abbas Jafri

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی وفد کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کے حصول کیلئے میدان میں ڈٹے رہیں گے ڈیڈلائن کے خاتمے کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان اور سندھ بھر میں مرحلہ وار دھرنے شروع کرے گی۔

شاہراہ قراقرم اور قومی شاہراہیں بلاک کی جائیں گی،حکومت کارکنان کو ہراساں کرنے سے بازرہے،نوازحکومت کا کوئی بھی راست اقدام خود اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، ا ہل سنت بھائیوں کے ساتھ جس اسٹریجیٹک پارٹنر شپ کا آغاز کیا ہے اسے اپنے خون کے آخری قطرے تک قائم رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ،حکمران حق حکمرانی کھو چکے ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں ہمارے کارکنان کو ہراساں کیا جا رہا ہے، حکمران سن لین کفر کی حکمرانی تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں ،ہم نے پر امن احتجاج کی مثال قائم کی ہے ،تشدد اور انتہا پسندی کی سیاست کو ہم مسترد کرتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے درخواست میں نامزد ملزموں کیخلاف ایف آئی آر کا درج نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی اورعلامہ اعجاز بہشتی سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر رہنماشریک تھے۔

www.mwmpak.org