ادبی تنظیم بزمِ سحر کے زیراہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ 3 مارچ کو زیرصدارت رحمت علی اختر کاہنہ نومیں منعقد ہوگا

لاہور : ادبی تنظیم” بزم ِسحر” کے زیراہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ 3مارچ بروز اتوار سہ پہر 4بجے کاہنہ نومیں ہوگا ۔ جس کی صدارت معروف شاعر رحمت علی اختر کرینگے،جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر ایم اے تبسم ادا کرینگے۔

محفل مشاعرہ میں ستار عاجز،ریاض علی آرزو،ارشاد احمدانصاری،خادم وسائی پوری، ساحر قریشی، ملک آصف شہزاد، افتخار احمد شامی، منظورماہی، سیدمجاہدحسین شاہ، فوزیہ مغل، منظورحسین گل، این اے ساحر، منیراحمد یاسر،امتیازعلی شاکر،محمد رضا ایڈووکیٹ ودیگر شعراء کرام اپنا کلام سنائیں گے۔