ننھا پرندہ بھی ماہر شکاری نکلا

Bird

Bird

نیو یارک (جیوڈیسک) کہتے ہیں کہ بھوک مٹانے کے لئے تو کچھ بھی کیا جا سکتا ہے اور جب سامنے نظر آئی مچھلیاں تو ذہین پرندے نے بھی خوب عقل لڑائی۔ جی ہاںذرا دیکھئے تو اس پرندے کوجس نے مچھلی کا شکار کرنے کے لے ڈبل روٹی کو چارہ بنایا۔

اور مچھلی کو اپنے جال میں پھنسایا۔ جیسے ہی مچھلی ڈبل روٹی کھانے پانی سے باہر آئی پرندے نے بھی پھرتی دکھائی اور فوراً جھپٹا مار کر اسے شکار کر لیا۔ کیوں کبھی دیکھا ہے اتنا عقل مند پرندہ۔