لوڈ شیڈنگ پیدا کرکے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہاء کی جارہی ہے ،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پیدا کرکے عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کی انتہاء کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صنعتیں بھی تباہ ہو گئی ہیں ملکی معیشت ختم ہوگئی، پنجاب کی معیشت کو 400 ارب کا جھٹکا لگ چکا ہے۔

بجلی نہ دینے کے باوجود بجلی کے بلوں میں چھ فیصد اضافہ ظلم وزیادتی کے مترادف ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پورا ملک بدترین لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی کی لپیٹ میں ہے مسلسل 20سے 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لاکھوں صنعتیں بند ہوچکی ہیں۔

معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے، خزانے میں قرضے دینے کے لیے پیسے نہیں، پہلے مزدور سڑکوں پر تھے آج مل مالکان بھی سڑکوں پر آ گئے ہیں اب وقت آچکا ہے کہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا ہمارا فرض ہے اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان عوام کے دکھ درد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔