بھاشانی شاہ نے سیف میر کو بلدیاتی اداروں میں پارٹی کو منظم کرنے کا ٹاسک دے دیا

Syed Bashani Shah

Syed Bashani Shah

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ لیبر فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین سید بھاشانی شاہ نے سیف میر کو بلدیاتی اداروں میں پاکستان تحریک انصاف کو منظم کرنے کے لئے خصوصی ٹاسک دے دیا، سیف میر بلدیاتی اداروں کے انتظامی امور کی مکمل آگاہی رکھتے ہیں اور اداروں کی تعمیر کے لیئے مثبت سوچ کی حامل شخصیت ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ونگ کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری ارشد جاوید اور سیف میر سے اپنے دفتر میں ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا، سید بھاشانی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مزدوروں کی جماعت ہے اور مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے کی خوشحالی اور بہتری کے لیئے اقدامات کر رہی ہے۔

تحریک انصاف اپنے تمام تر وسائل اداروں کی بہتری کے لیئے بروئے کار لائے گی اور سخت اقدامات کرنے سے بھی گریز نہیں کریگی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کے مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے نہایت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، تعمیراتی شعبے کو ریلیف و سہولیات فراہم کرنے کا مقصد ملک کے مزدوروں کے لیئے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، وفاقی حکومت ملک کے تمام اداروں میں بھی اصلاحات کررہی ہے کیونکہ ادارے اگر اپنا کام صحیح طریقے سے کریں گے تو اس کا فائدہ عوام کو ہوگا اور عام آدمی کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی، ملاقات کے دوران سیف میر نے سید بھاشانی شاہ کی جانب سے ملنے والے ٹاسک پر ان کا شکریہ ادا کیا او ر کہا قائدین کی جانب سے دئیے جانے والے ٹاسک کو مکمل کرنے کے لیئے تمام صلاحیتوں کو استعمال کرونگا اور میں مشکور ہوں پارٹی کے سینئر رہنماءوں کا جنہوں نے مجھے بلدیاتی اداروں میں پارٹی کو منظم اور مستحکم کرنے جیسی اہم ذمہ داری سونپی۔