بلدیاتی الیکشن: فیصل کریم کنڈی اور امین گنڈہ پور میں ٹھن گئی

Amin Gandapur and Faisal Karim Kundi

Amin Gandapur and Faisal Karim Kundi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دو سیاسی مخالفین علی امین گنڈہ پور اور فیصل کریم کنڈی میں ٹھن گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر شپ کیلئے وفاقی وزیر علی امین کے کپتان بھائی عمر امین گنڈہ پور اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی آمنے سامنے ہیں۔

میئر شپ کیلئے جمیعت علماء اسلام کے امیدوار کفیل نظامی، ن لیگ کے ملک ریحان، اے این پی کے عمرخطاب اور دیگر امیدوار بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے یہ امیدوار ایک دوسرے پر موروثی سیاست، حکومتی مشینری کے استعمال اور پیسوں کی چمک کے الزامات بھی دھر رہے ہیں تاہم علی امین گنڈہ پور اسے محض اپنی عاجزی اور شہرت کہتے ہیں۔

دوسری جانب عوام بھی اپنے مسائل کا حل الیکشن کی ہار جیت سے پہلے کیش کرانے کو وقت کی پکار قرار دیتی ہے۔

19 دسمبر کو جیت کا سہرا کس کے سر سجتا ہے معلوم نہیں لیکن عوام امیدواروں سے اپنے مسائل کا حل ہار جیت سے پہلے مانگ رہی ہے یعنی کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک۔