لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا: رانا ثنا

Rana Sana

Rana Sana

فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر قانون اور بلدیات پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزار تیرہ کا مسودہ بحث کے لئے پیش کر دیا جائیگا۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ بلدیاتی ایکٹ میں کچھ تبدیلیاں کر کےآئندہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے۔

بلدیاتی الیکشن جماعتی یا غیر جماعتی کرانے کا فیصلہ عوامی رائے کے بعد طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ چھ ماہ کے دوران بلدیاتی نظام رائج ہوجائے تا کہ اقتدار کو نچلی سطح تک عوامی نمائندوں کے سپرد کیا جا سکے۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایات سے مشروط ہے۔