لودھراں: سابق ایم پی اے کے بھائی کا محنت کش کے گھر پر دھاوا، تشدد سے 8 افراد زخمی

Lodhran

Lodhran

لودھراں (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سابق ایم پی اے رفیع الدین شاہ کے بھائی نے غنڈوں کے ہمراہ محنت کش کے گھر پر دھاوا بول دیا، خواتین اور بچوں سمیت اہل خانہ پر شدید تشدد کیا، 8 افراد زخمی ہو گئے، 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رفیع الدین شاہ کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش کے گھر پر دھاوا بول دیا، خواتین اور بچوں سمیت اہل خانہ پر شدید تشدد کیا جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ایم پی اے کا بھائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا، علاقہ مکینوں نے ایک حملہ آور کو اسلحہ سمیت پکڑ کر باندھ دیا تاہم واقعے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔