لندن : تین مسلمان شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی

Charged Muslim Civilians

Charged Muslim Civilians

لندن (جیوڈیسک)برطانیہ میں سات جولائی جیسے مزید دھماکوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تین مسلمان شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزموں پر الزام تھا کہ وہ سات جولائی سن دو ہزار پانچ کے دھماکوں کی مانند مزید دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ 2005 میں ہونے والے سیون سیون بم دھماکوں میں 52 افراد مارے گئے تھے نئے۔

دھماکوں کی تیاری میں تین ملزموں کیساتھ آٹھ خودکش حملہ آوروں کی ٹیم بھی حصہ لے رہی تھی۔ پولیس نے عرفان نصیر، عرفان خالد اور عاشق علی نامی تین افراد کو گرفتار کیا جو نائن الیون کی طرز پر دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے مختلف اوقات میں پاکستان کے دورے بھی کئے۔

برطانوی حکام ایک عرصے سے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ پولیس نے مڈلینڈ کیعلاقے میں ملزموں کے ٹھکانے پر عین اس وقت چھاپہ مارا جب وہ اپنے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے تھے۔ پولیس نے چھاپے کے دوران ملزموں کے قبضے سے دھماکا خیزمواد اور بم بنانے کے آلات بھی برآمد کئے ملزموں کے قبضے سے برآمد ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ لوگ خودکش حملہ آور بھی بھرتی کر رہے تھے۔