لندن: ساجد قریشی کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کا مظاہرہ

London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن برطانیہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کے خلاف احتجاج کے دوران طالبان کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ڈائوننگ سٹریٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے ایم کیو ایم کے کارکن شریک ہوئے جنہوں نے دہشت گردی اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماں کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پلاننگ کے تحت متحدہ قومی موومنٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔