لندن : برف اور شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

London Snow

London Snow

لندن(جیوڈیسک)برطانیہ کے مختلف علاقے ،موسم سرما کی اختتامی لہر کی لپیٹ میں ہیں۔برف کے طوفان اور شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔برطانیہ کے علاقے کارنوال میں برف باری اور شدید بارشوں نے ٹریفک کا نظام معطل کر دیا اور سیکٹروں اسکول بند ہو گئے۔

بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک عمارت گر گئی اور ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔اسکاٹ لینڈ ،شمالی انگلینڈ اور نارتھ ویلز میں برف پڑنے سے ہر شے برف میں ڈھک گئی۔مقامی محکمہ موسمیات نے مزید برف باری اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔ گذشتہ 50 سال میں برطانیہ میں مارچ کا یہ سرد ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔