لانگ مارچ پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا: گورنر سندھ

Imran Ismail

Imran Ismail

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

کراچی کے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کشمیر ڈے کپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے،مریم نواز مائنس ہوں یا پلس، پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ستمبر میں تین ادارے دینے کا وعدہ کیا تھا مگر نہیں دیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ منافقت دیکھنی ہو تو پی ڈی ایم کو دیکھ لیں،کسی صورت سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر پر عالمی طاقتوں کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے کو عالمی فورمز پربھرپور اندااز میں اُٹھایا ہے۔